Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں ماسک کی پابندی ہوا میں اڑا دی گئی

سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں اساتذہ و بچوں نے ماسک پہننے کی پابندی ہوا میں اُڑا دی محکمہ سکولز حکام کو ماسک پہننے کے احکامات پر سو فیصد عملدرآمد کروانے میں مشکلات درپیش ہیں، ماسک نہ پہننے کے باعث بچے سانس اور آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، سکولوں میں زیر تعلیم پچاس فیصد بچے بمشکل ماسک پہن رہے ہیں۔
والدین کا کہنا ہے کہ ماسک پہننے سے بچوں کو سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے۔
ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق بغیر ماسک کسی بھی ٹیچر یا طالبعلم کو سکول داخلے کی اجازت نہیں ہے، کوشش کی جارہی ہے کہ سوفیصد بچے ماسک پہن کر سکول آئیں ۔