Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نہم کے پرچے قبل از وقت سوشل میڈیا پر جاری کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع

سیکرٹری تعلیم پنجاب نے تین روز قبل نویں کے پرچے سوشل میڈیا پر جاری کرنے پر کارروائی کا عندیہ دیا تھا، جس پر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

لاہور میں پہلا پرچہ درج کرلیا گیا ہے جو عرفان احمد کے خلاف درج کیاگیا ہے، سیکرٹری تعلیم کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ 2016 کے تحت امتحانی مراکز میں موبائل فون کے استعمال/سوالیہ پرچہ کو واٹس ایپ/سوشل میڈیا کے ذریعے مختلف وٹس ایپ گروپس میں شیئر پر سیکشن نمبر 3 کے مطابق جو کوئی بھی معلوماتی نظام اور ڈیٹا تک غیر مجاز طریقے ، بد نیتی کے ساتھ رسائی حاصل کرتا ھے، اسے 3 ماہ تک قید یا پچاس ھزار روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جائیں گیں۔

سیکشن نمبر 4 کے تحت جو کوئی بھی ڈیٹا کی غیر مجاز طریقے ، بد نیتی کے ساتھ نقل کرتا ھے یا اسے اگے منتقل کرتا ھے یا ایسا کرنے کا سبب بنتا ھے تو اسے 6 ماہ تک قید ،ایک لاکھ روپے یا اس سے زائد جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جائیں گیں۔

سوشل میڈیا پر پر چہ جات شیئر کرنے والے کے خلاف قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کر کے سزا دی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button