Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کا سرکاری سکولوں سے ناجائز قبضے فوری ختم کرانے کا حکم

محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری آغا ظہیر عباس شیرازی کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس ایجوکیشن سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا، اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری سیف اللہ خان بلوانی سمیت مظفر گڑھ اور ملتان کے سی ای اوز ایجوکیشن اور ڈسٹرکٹ اٹارنیز نے شرکت کی۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ حکومت پنجاب کو اطلاع ملی تھی کہ پنجاب بھر میں بالخصوص مضافاتی علاقوں میں بعض بااثر افراد نے سرکاری سکولز کی اراضی پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے، جس کی وجہ سے سکولز انتظامیہ کو غیر نصابی سرگرمیاں کروانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے سی ای اوز ایجوکیشن کو ہدایات کی کہ سرکاری سکولز کی اراضی پر غیر قانونی قبضہ بارے رپورٹ تیار کی جائے، اور تمام سکولز کی فرد ملکیت، گردواری رپورٹ، عکس شجرہ، سکول کا نقشہ، کمرہ، کھیل کے میدان، لیبارٹری وغیرہ کی نشان دہی کی جائے، اور جس جگہ پر قبضہ ہے اس کی بھی نشان دہی کی جائے، اور متعلقہ سکول کے ہیڈ ماسٹرز کے دستخط شدہ لیٹر کے ساتھ مکمل رپورٹ ایجوکیشن سیکرٹریٹ بھیجی جائے ۔

ایڈیشنل سیکرٹری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے ہوئے سرکاری سکولوں میں تجاوزات کا فی الفور خاتمہ کیا جائے، اور سکولوں کی زیر قبضہ اراضی کو واگزار کرانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے بھرپور آپریشن کیا جائے۔

انہوں نے سی ای اوز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جن سکولوں کے انتقالات ہونا باقی ہیں، ان کا پراسس جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

ایڈیشنل سیکرٹری نے مظفر گڑھ اور ملتان کے ڈسٹرکٹ اٹارنیز کو ہدایات دیں کہ کہ عدالتوں میں زیر التواء محکمہ جاتی کیسز کے تاخیری حربوں اور قانونی پیچیدگیوں کو آئین و قانون کے مطابق نمٹانے کے لیے سی ای اوز ایجوکیشن سے مؤثر کوآرڈینیشن یقنی بنائی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button