Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ : کمپیوٹر اور سائنس لیبز کو کارآمد بنانے کا منصوبہ

جنوبی پنجاب کے تمام سکینڈری اور ہائیر سکینڈری سکولوں میں کمپیوٹر اور سائنس لیبز کو کارآمد بنانے کا منصوبہ، محکمہ اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کا میٹرک کے طلباء و طالبات کو پریکٹیکل امتحانات کی تیاری کے لیے لیبز میں متعلقہ کیمیائی مواد اور تجرباتی آلات کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم،

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر نے طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے تمام سکینڈری و ہائیر سکینڈری سکولوں میں کمپیوٹر و سائنس لیبز فوری فعال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں سائنسی تعلیم کے لیے متعلقہ کیمیائی مواد اور تجرباتی آلات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور میٹرک کے طلباء و طالبات کے پریکٹیکل کی تیاری اور استفادہ کے لیے تمام سائنس لیبز کو مکمل کار آمد بنایا جائے۔

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے دور میں سکولوں میں فعال کمپیوٹر و سائنس لیبز نہایت اہمیت کی حامل ہیں، ان کو غیر فعال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسکول سربراہان سائنسی آلات کے لیے مختص رقوم کو درست انداز میں استعمال کو یقینی بنائیں، جو سائنسی لیبز ابھی تک غیر فعال ہیں ان کو فوری فعال بنا کر بچوں کو بلایا جائے اور پریکٹیکل کی تیاری کرائی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button