Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

’17 اے’ کے تحت کلرک بھرتی کےلئے درخواستیں طلب

محکمہ سکولز ملتان نے ’17 اے’ کے تحت جونیئر کلرک بھرتی کےلئے درخواستیں طلب کرلیں۔

تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے ایسے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں، جن کی والد یا والدہ دوران ملازمت انتقال کرگئے ہوں یا میڈیکل کی سطح پر ریٹائرڈ ہوگئے ہوں۔ امیدواروں کا انٹرمیڈیٹ پاس ہونا، کمپوزنگ سپیڈ 25 حروف فی منٹ ہونا ضروری ہے۔

امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مکمل کوائف کے ساتھ 15نومبر تک اپنی درخواست سی ای او ایجوکیشن کو جمع کرواسکتے ہیں، ٹاپنگ ٹیسٹ 25 نومبر کو لیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button