Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ،28 فروری 2025 کو ختم ہوگا

سکولوں میں نئے تعلیمی سال اور امتحانی نظام کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہو گا جو 28 فروری 2025 کو ختم ہو جائے گا۔

سرکاری سکولوں میں پہلی کلاس سے ہشتم تک سالانہ امتحانات 7 مارچ سے شروع ہونگے، اور 20 مارچ تک تمام امتحان ختم ہوں گے 31 مارچ کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا، اور اپر یل پہلے ہفتہ سے نیا تعلیمی سال نئی کلاسیں شروع ہو جائیں گی۔

نئے سال میٹرک کے سالانہ بورڈ امتحانات یکم مارچ سے شروع ہوں گے ایف اے، ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات پانچ مئی سے ہوں گے ۔سرکاری سکولوں میں نئے داخلے 2 فیز میں ہوں گے۔ پہلا داخلوں کا فیز یکم مارچ سے 31 مئی تک ہوگا، دوسرا داخلوں کا فیز 15 اگست سے 31 اکتوبر تک ہو گا جبکہ موسم گرما کی چھٹیاں 2 جون سے اگست تک ہوں گی۔

اس بار نئے داخلوں کا ٹارگٹ موجودہ داخل ڈیٹا کا دس فیصد رکھا گیا ہے۔اس وقت ساڑھے 48 ہزار سکولوں میں 1 کروڑ 19 لاکھ طلبہ زیر تعلیم ہیں۔نئے سال 2024 میں صرف 12 سے 13 لاکھ نئے طلبہ کے داخلوں کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے، جبکہ اس وقت پنجاب میں 1 کروڑ 30لاکھ بچے سٹریٹ چلڈرن سکول سے باہر ہیں ۔

محکمہ تعلیم 15 اپریل سے سرکاری سکولوں میں طلبہ و طالبات میں مفت در سی کتب کی تقسیم شروع کر دیگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button