محکمہ سکولز نے ارلی چائلڈ ایجوکشن کےنئے ایس او پیز جاری کردئے
محکمہ سکولز نے ارلی چائلڈ ایجوکیشن کوفعال بنانے کےلئے نئے ایس او پیز جاری کئے ہیں ۔
جس میں کہاگیا ہے کہ پنجاب بھر کے سکولوں میں قائم ارلی چائلڈ ایجوکشن پراجیکٹ کے لئے تجاویز جاری کی جارہی ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ان کے نفاذ کو یقینی بنائے ، جس سکول میں ارلی چائلڈ سکول کی کلاسز جاری ہیں ان کو کچی کلاس کے ایریا میں لگایا جائے ۔
اس بات کی کوشش کی جائے جو کٹس فراہم کی گئیں ہیں طلبا ان کو استعمال کریں۔
اس بات کو یقینی بنائیں کہ ارلی چائلڈ کی کلاسز میں صرف تجربہ کار اساتذہ تعینات کیے جائیں ۔
سکولوں کے سربراہ ایک آیا کو ملازمت پر رکھیں جو پرائیویٹ طور پر کام کرے گی، تاکہ بچوںکی دیکھ بھال ہوسکے ، ان کو ادائیگی نان سیلری بجٹ سے دی جائے گی۔
ان کلاسز کےلئے اگر کوئی چیز خریدنی ہوگی ہیڈ ٹیچرنان سیلری بجٹ یا فروغ تعلیم فنڈز سے کرسکے گا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکشن اتھارٹی ان کوسکولوں کی ملکیت کو قبول کرتے ہوئے ارلی چائلڈ کلاسز کےلئے اہتمام کرے ۔
پی ایم آی یو کا عملہ بھی مانیٹر کے مسنگ فیکلٹی کے بارے مکمل رپورٹ دے گا۔
سی ای او ان شرائط کی تکمیل کے بعد مکمل رپورٹ دے گا۔