Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ابہام ختم ، سکول ایجوکیشن پنجاب نے سموگ کے پیش نظر چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا

سموگ کی وجہ سے حکومت نے سرکاری و پرائیویٹ سکول 10 اور 11 نومبر کو بند رکھنے کا اعلان کیا تھا، اور دوبارہ سکول 13 نومبر بروز پیر کھلیں گے۔

ابتدائی طور پر لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، ناروال ،حافظ آباد اور گجرانوالہ میں چھٹیوں کا اعلان کیا گیا مگر بعدازاں یہ افواہ پھیل گئی کہ پنجاب بھر کے سکول سموگ کی وجہ سے بند رہیں گے۔

تاہم گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن نے ابہام دور کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب ،ناروال ،حافظ آباد اور گجرانوالہ میں چھٹیاں ہوں گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button