Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز کا صوبے بھر کے اضلاع میں پنشن سسٹم آن لائن کرنے کا فیصلہ

محکمہ سکولز نے محکمہ تعلیم سے وابستہ افراد کی پنشن کو آن لائن کرنے کا پراجیکٹ شروع کیا تھا، جو چند اضلاع میں چل رہا تھا، اب تمام اضلاع میں اس سسٹم کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈی پی آئی سکولز کو جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ حکام نے تمام پنشن سسٹم آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اور اس کےلئے ٹریننگ بھی شروع کردی ہے، 15نومبر کے بعد پنجاب ک اضلاع میں کوئی بھی پنشن کیس مینول نہیں بھجوایا جائے گا، تمام کیسز آن لائن سینڈ کیا جائے گا۔
سی ای اوز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ایک فوکل پرسن تعینات کیا جائے جو پنشن کیسز کو دیکھے گا۔