آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ اور عملے کو تنخواہیں فور ی ادا کرنے کا حکم
پنجاب بھر میں آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ تنخواہوں کی بندش کا شکار ہیں، جس پر محکمہ سکولز نے عید سے قبل تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دےدیا۔
ا س سلسلے میں جاری مراسلے میں لاہور، ساہیوال، منڈی بہاوالدین،، سرگودھا، گجرات، راولپنڈی، چکوال، گوجرانوالہ، فیصل آباد، نارووال، سیالکوٹ، ملتان، خانیوال، ٹی ٹی سنگھ کے سی ای اوز سے کہاگیاہے کہ ضرورت سے زائد رقم تعلیم پراجیکٹ کے تحت اے ایس پی سکولوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کردی گئی ہے، ادائیگی کے بعد اضافی رقم کو اکاؤنٹس میں رکھنے کی ہدایت ہے اور اسے استعمال نہیں کیا جانا چاہئے کیونکہ اگلی رقم اکاؤنٹس میں دستیاب رقم کو شامل کرنے کے بعد منتقل کی جائے گی۔
لہٰذا اے ای اوز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ عید سے پہلے اور معیار کے مطابق اے ایس پی اساتذہ کو اعزازیہ جاری کریں اور اضافی رقم اکاؤنٹس میں رکھیں۔
ہیڈ ٹیچر کو 18000 ماہانہ ٹیچر کو 15000 ماہانہ جبکہ معاون عملہ کو 7000 ماہانہ کے حساب سے تنخواہیں جاری کی جائیں گے، اس سلسلے میں تعلیم پراجیکٹ کا ڈیٹا بھی جاری کیا جارہا ہے آئندہ پی ایم آئی یونٹ سکول انفارمیشن سسٹم میں اپ ڈیٹ ڈیٹا کی بنیاد پر عملے کے معاوضے کو براہ راست اسکولوں کے اکاؤنٹس میں تقسیم کرے گا۔
تمام سی ای اوز اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ اور معاون عملے کو عید سے پہلے تنخواہیں مل جائیں۔