Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ تعلیم : تبادلے کے احکامات پر فوری جوائننگ لینے کی ہدایت کردی گئی

جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ تمام تعلیمی افسران تبادلے کے حوالے دستخط شدہ لیٹر کے بارے میں پوچھ رہے ہیں جبکہ یہ واضح ہے کہ ٹرانسفر آرڈرز کے نچلے حصے میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ "یہ کمپیوٹر سے تیار کردہ آرڈر ہے اور اس پر دستخطوں کی ضرورت نہیں ہے۔ اس آرڈر کی بنیاد پر اساتذہ جوائن کر سکتے ہیں”۔

ایس آئی ایس کے ذریعے ای-ٹرانسفر آرڈر تیار کرنے والے سسٹم کی تصدیق سربراہان، نگران عملہ ڈی ای ا و ، سی ای او سکول انفارمیشن سسٹم کے ذریعے کرسکتے ہیں یا کیو آر کوڈ کے ذریعے بھی کر سکتے ہیں۔

ای-ٹرانسفر آرڈرز کے اوپر کیو آر کوڈ ہمیشہ دستیاب ہوتا ہے اور اس کیو آر کوڈ کے ذریعے آرڈر کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔
ایس آئی ایس پورٹل کے ذریعے ای ٹرانسفر آرڈرز کی تصدیق کے بعد ریلیونگ اور جوائننگ رپورٹس پر دستخط ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں جمع کرانے کے لیے کیے جا سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button