Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

قران کی تدریس میں دلچسپی رکھنے والے اساتذہ کا ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کی ہدایت

محکمہ سکولز نے قران کی تدریس دینے کےلئے اساتذہ کا ریکارڈ سکول انفارمیشن سسٹم میں اپ لوڈ کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ۔

تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے قران کی تدریس دینے والے اساتذہ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر سکولوں میں قران کی تعلیم کا سلسلہ شروع کیاگیا ہے اور اساتذہ کی ٹریننگ بھی شروع ہوگئی ہے ۔
مگر قران کی تدریس میں دلچسپی لینے والے اساتذہ کاریکارڈ دستیاب نہیں ہے، اس لئے تمام سی ای او ز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ قران کی تدریس میں دلچسپی لینے والے اساتذہ کے نام اور مکمل کوائف تین روز کے اندر سس پر اپ لوڈ کریں، جس کےلئے ہدیات نامہ بھی جاری کردیاگیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button