Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکول : ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کا اجلاس 28 اپریل کوطلب

گریڈ سترہ کے سکول اساتذہ کی گریڈ اٹھارہ میں ترقی کیلیے ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کا اجلاس 28 اپریل کو طلب کرلیاگیا ۔
محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ سترہ کے سبجیکٹ سپشلسٹ ہیڈ ماسٹر/ہیڈ مسٹریس و ڈپٹی ہیڈ ماسٹر/مسٹریس کی گریڈ اٹھارہ میں ترقی کے لیے ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کا اجلاس اٹھائیس اپریل دو ہزار تئیس بروز جمعہ المبارک گیارہ بجے ایڈیشنل سیکرٹری سکولز کی صدارت میں گیارہ بجے سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے کمیٹی روم میں طلب کر لیا گیا ہے۔