Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکولز پنجاب کا موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کا امکان مسترد کردیا

پنجاب میں شدید سردی کی لہر موجود ہے، جس پر چھٹیوں میں مزید توسیع کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

تاہم سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب ذرائع کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں مزید اضافہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے 10 جنوری 2024 سے کھول دئیے جائیں گے۔

حکام کے پاس تین تجویز آئیں تھیں جس میں پہلی تجویز پرائمری تک سکول کی چھٹیاں 9 سے بڑھا کر 15 جنوری تک کی جائیں۔

دوسری تجویز سکول کے ٹائمنگ 9 سے 2 بجے تک کی جائے، جبکہ تیسری تجویز مڈل تک تمام بچوں کو مزید چھٹیاں دے دی جائیں ۔

نہم دہم کی کلاسز کو امتحانات کی تیاری کے لیے سکول بلایا جائے، ان میں سے کوئی ایک تجویز زیر غور لائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button