Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب اور برٹش کونسل کے اشتراک سے ’’سکولز کنیکٹ پروگرام‘‘ کا انعقاد

محکمہ اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب اور برٹش کونسل کے اشتراک سے ‘سکولز کنیکٹ پروگرام’ کے تحت تقریب تقسیم اعزازات، سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر نے کمیونٹی لیڈرشپ کا نظام وضع کرنے اور جدید تکنیکی مہارتوں و متبادل تعلیمی ماڈیولز سے ہم آہنگ تدریسی معیار اپنانے پر 65 سرکاری سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز کو ایکسیلینس ایوارڈز سے نوازا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب اور برٹش کونسل کے اشتراک سے ‘سکولز کنیکٹ پروگرام’ کے تحت جنوبی پنجاب کے سرکاری سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز کو کمیونٹی لیڈرشپ اور سرگرمیوں کی بنیاد پر سیکھنے کے عمل کا نظام وضع کرنے، متبادل تعلیمی ماڈیولز سے ہم آہنگ تدریسی معیار اپنانے اور ٹیچنگ کے شعبے میں جدید تکنیکی مہارتوں کو بروئے کار لانے پر ایکسیلینس ایوارڈز سے نوازا گیا۔

اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب ملتان کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر تھے، جب کہ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری خواجہ مظہر الحق سمیت محکمہ تعلیم کے افسران، برٹش کونسل کے حکام اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر نے کہا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے برٹش کونسل کی معاونت سے ‘سکولز کنیکٹ پروگرام’ کے تحت پانچ لیڈرشپ سٹینڈرڈز اور ماڈیولز پر جنوبی پنجاب کے 600 سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز کو تربیت فراہم کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے نہ صرف اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا بلکہ ‘ایکٹیوٹی بیسڈ لرننگ’ سے طلباء کے سیکھنے کے عمل میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے 65 سرکاری سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز کو ایکسیلینس ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر نے ایکسیلینس ایوارڈز کے لیے نامزد اساتذہ کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی وہ جنوبی پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں کو تعلیمی لحاظ سے مثالی بنانے میں اپنی تمام کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button