Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں نئے اوقات کار 15 اپریل سے نافذ العمل ہوں گے
محکمہ سکولز نے موسم گرما کےلئے نئے اوقات کار جاری کردئیے ہیں۔ جس کے مطابق 15 اپریل سے 15 اکتوبر تک نئے اوقات کار نافذ رہیں گے۔
نئے ٹائم ٹیبل کے تحت پیر تا جمعرات اور ہفتہ صبح 8:00 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک اور جمعہ کو صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک کلاسز ہوں گی۔
جبکہ ڈبل شفٹ سکولوں میں صبح کے اوقات میں پیر تا جمعرات اور ہفتہ 8 بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک ، جبکہ جمعہ کو صبح 8.00 بجے سے 12:00 بجے تک کلاسز ہوں گی۔
جبکہ شام کی شفٹ میں پیر تا جمعرات اور ہفتہ کو ایک بجے سے ساڑھے 5 بجے تک جبکہ جمعہ کو دو بجکر 30 منٹ سے لیکر ساڑھے 5 بجے تک کلاسز ہوں گی ۔