Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ضلعی افسروں نے سکول اساتذہ پر قیامت ڈھادی

پنجاب بھر کے 58 ہزار806 اساتذہ کی اے سی آرز جمع نہ ہوسکیں ، محکمہ سکولزنے ڈیڈ لائن جاری کردی۔

تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز کی طر ف سے بار بار یاد ہانی کے باوجود پنجاب بھر کے تمام اساتذہ کی 2022 کی اے سی آرز جمع نہ کرائی جاسکیں ۔

ذرائع کے مطابق صوبے بھر سے اب تک تین لاکھ 64 ہزار 326 اساتذہ کی اے سی آرز جمع کرائی جاسکیں ہیں، جبکہ تاحال 58 ہزاثرسے زائد اساتذہ کی اے سی آرز جمع ہونا ہے، جس کی وجہ سے پورٹل اپ ڈیٹ نہیں ہورہا ہے۔

ترقی کے کیسز تعطل کاشکار ہیں ، جس پر ڈی پی آئی سکینڈری پنجاب راناعبدالقیوم نے تمام سی ای اوز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے کہ باقی ماندہ اے سی آرز 15 جنوری 2023 تک جمع کرادیں، جس کے بعد تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

ترقی اور دیگر معاملات میں تاخیر کی ذمے داری ضلعی افسروں پر عائد ہوگی، اور ان کے خلاف کارروائی کی بھی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button