Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکول اساتذہ کے تبادلے پھر ہوں گے

محکمہ تعلیم نے ایک بارپھر اساتذہ کے تبادلوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم نے گرمی کی چھٹیوں میں اساتذہ کے ایک بار پھرسے تبادلےکرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تبادلوں سے قبل اساتذہ کے ڈیٹا میں درستگی کا عمل شروع کردیا ہے، تبادلوں سے قبل تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ڈیٹا درست کرنے کے احکامات جاری کردیے گئےہیں۔

مذکورہ راؤنڈ میں صرف ترقی حاصل کرنے والے اساتذہ کو اپلائی کرنے کی اجازت ہوگی، تمام کیٹیگریز کے اساتذہ کواپلائی کرنے کی اجازت نہیں ملے گی۔

اوپن میرٹ کے تحت اپلائی کرنے والے اساتذہ کو بھی مزید انتظار کرنا پڑے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button