Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تین سال سے زائد عرصہ سے تعینات سکول سربراہان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

صوبے بھر کے سکولوں میں سربراہان کئی برسوں سے تعینات ہیں، قوانین کی مطابق کوئی بھی سرکاری آفیسر تین سال سے زائد ایک عہدے پر تعینات نہیں رہ سکتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 50 فیصد سکولوں میں سکول سربراہان دس، دس سال سے زائد عرصہ سے ایک ہی سٹیشن پر تعینات ہیں، اب فیصلہ کیاگیا ہے کہ تین سال سے زائد عرصہ سے تعینات اور 80 فیصد سے کم نتائج پر سکول سربراہان کو فوری تبدیل کردیا جائے گا۔

جس پر سربراہان سے سابقہ تین سالوں کے نتائج کا ریکارڈ مانگ لیا، 31 اکتوبر تک تمام کلاسسز کے نتائج کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا۔

مقررہ کردہ تاریخ تک ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف پیڈا ایکٹ تحت کاروائی کیجائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button