Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب بھر کے سکولوں میں 32 ہزار سے زائد ٹیبلٹ دینے کا فیصلہ

محکمہ سکولز نے پنجاب بھر کے پرائمری سکولوں میں 32 ہزار 298 ٹیبلٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کےلئے سی ای او ز کو ہدایت جاری کردی گئیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ ٹیبلٹس یونیسف کے تعاون سے نومبر کے آخر ی ہفتے میں تقسیم کی جائیں گی، ان میں ضلع ملتان کو 887، مظفر گڑھ کو ایک ہزار347، خانیوال کو 640، چنوٹ کو ایک ہزار301، فیصل آباد کو ایک ہزار 178، گوجرانوالہ کو 961 گجرات 874، حافظ آباد 540،جھنگ ایک ہزار 120، جہلم 492،قصور کو 913، خوشاب 693، لاہور519، لیہ ایک ہزار 92، لودھراں 499، منڈی بہاالدین 499، میانوالی912، ننکانہ صاحب ایک ہزار347، ناروال751،اوکاڑہ 910، پاکپتن 590، رحیمیار خان دو ہزار 77، راجن پور 880، ساہیوال 653 سرگودھا ایک ہزار 197، وہاڑی 936 ٹیبلٹس ملیں گی ۔