Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں اور ایجوکیشن آفس میں کام کرنے والے غیر تدریسی عملے کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنے کا حکم

محکمہ سکولز نے تمام غیر تدریسی عملے کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیاہے، اور ایسے ملازمین جو کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں ان کو مستقل کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ تمام سی ای اوز اور ڈی ای اوز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ دفاتر میں یا سکولوں میں کام کرنے والے غیر تدریسی عملے کا ڈیٹا اپ لوڈ کیا جائے، اور اس کو اپ ڈیٹ کیاجائے، اس کام میں زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنائی گئی ہے، کیونکہ مستقبل میں تمام سروس کے معاملات صرف عملے (ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ) کے لیے آن لائن نمٹائے جائیں گے، اس لئے کام مکمل کرکے ایک سرٹیفکیٹ بھی ارسال کیا جائے کہ تمام عملے کا ڈیٹا اپ لوڈ کردیا گیا، کوئی کام باقی نہیں بچا ہے۔

غلفت برتنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button