Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تربیتی سیشن میں حصہ نہ لینے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

9ہزار سے زائد انگلش پرائمری ٹیچرز کی خراب کارکردگی اور تربیتی سیشن میں حصہ نہ لینے پر ایکشن لینے کا فیصلہ۔

برٹش کونسل کے تعاون سے محکمہ سکولز نے انگلش بطور سبجیکٹ کا پراجیکٹ شروع کیا تھا جس میں اساتذہ اور ایجوکیٹرز کی تربیت کی جانی تھی کہ پرائمری کی سطح پر بچوں کو انگلش کا مضمون پڑھایا جانا ہے ۔

پہلے مرحلے میں بچوں سے انگلش میں بات چیت کرنا تھا ، جس کی مانیٹرنگ کی گئی تو 9اضلاع کے اساتذہ کی کارکردگی صفر رہی ، اور انہوں نے اس تربیتی سیشن میں حصہ نہیں لیا ۔

ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے ایک ہزار695 اساتذہ مظفر گڑھ کے ایک 527، رحیم یار خان کے ایک ہزار 253 بہاولنگر کے ایک 89، لیہ کے ایک ہزار 65، ناروال کے ایک ہزار 61 سرگودھا کے ایک ہزار 28 اور سیالکوٹ کے ایک ہزار 26 اساتذہ کی کارکردگی صفر رہی۔

جس پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قائد اکیڈمی نے تمام سی ای اوز کو اپنے ان اساتذہ کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اور کہا گیا ہے کہ ان کو تربیتی سیشن میں حصہ لینے کا پابند بنایا جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button