Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکولز نے اساتذہ کےلئے ہدایات جاری کردیں

پنجاب بھر کے سکولز آج سے کھلنے جارہے ہیں، شدید سردی کی وجہ سے اساتذہ کےلئے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔

جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ دور دراز علاقوں میں موٹر سائیکل پر اپنے فرائض سر انجام دینے کیلئے جانے والے اساتذہ سردی سے بچاؤ کا مکمل بندوبست کریں، ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔

صبح کے وقت سموگ اور دھند ھو سکتی ہے، انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کرتے ھوئے تیز رفتاری سے گریز کریں، کیونکہ ٹھٹھرتی سردی میں جسم کے اعضا چست نہیں رہتے، جس وجہ سے موٹر سائیکل پر قدرے کم کنٹرول ہوتا، آپ نا صرف بحثیت معمارِ قوم ایک قیمتی اثاثہ ہیں بلکہ اپنے گھر والوں کی اُمیدوں کا سہارا ہیں۔
احتیاط کے ساتھ تدریس کی سرگرمیاں سر انجام دیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button