Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب بھر میں چودہ ہزار ایجوکیٹرز سات سال بعد بھی مستقل نہ ہوسکے
پنجاب گورنمنٹ سکولز ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز نے نے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ایجوکیٹرز کی مستقلی کیلئے درخواست کردی۔
بتایا گیاہے کہ پنجاب بھرمیں چودہ ہزار ایجوکیٹرز سات سال بعدبھی مستقل نہ ہوسکے۔پنجاب گورنمنٹ سکولز ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز نے ایجوکیٹرز کی مستقلی کیلئے وزیراعلی مریم نواز سے درخواست کردی، ان اساتذہ میں 3 ہزار اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز بھی شامل ہیں۔
صدر پیکٹ پنجاب کاشف شہزاد چودھری کے مطابق مذکورہ چودہ ایجوکیٹرزبھی بھرتی سال 2014 میں کی گئی تھی۔
پنجاب ریگولرائزیشن سروسزایکٹ 2018 کے تحت وزیر اعلیٰ اور کیبٹ ایجوکیٹرز کی غیرمشروط مستقلی کرسکتی ہے۔