Breaking NewsEducationتازہ ترین
ماسک نہ پہننے والے طلباء وطالبات کی آج سے سکولوں میں انٹری بند کردی گئی

شہر میں سموگ پھیلنے کے پیش نظر 60 فیصد سکول سٹاف و طلباء نے ماسک کی پابندی شروع کردی۔
جمعہ سے بغیر ماسک کسی بھی ٹیچر یا طالبعلم کو سکول انٹری نہیں دی جائے گی۔
اس سلسلے میں محکمہ سکولز نے احکامات جاری کئے ہیں کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں کوئی بھی شخص بغیر ماسک کے سکول میں داخلہ نہیں ہوگا ، طلباء وطالبات اور اساتذہ اس پابندی پر عملدارآمد کو یقینی بنائیں۔
تمام سی ای او ایجوکیشن ،ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز سکولوں کا وزٹ کریں، اور سموگ سے بچاؤ کے اقدامات کا جائزہ لے کر رپورٹ ارسال کریں گے ۔