Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں الیکشن کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کو الیکشن کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق 6 فروری سے 9 فروری تک پنجاب میں تمام سرکاری اور نجی شعبے کے سکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی۔
یہ اقدام ہموار اور بلا تعطل انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
5 فروری کو یوم کشمیر پر عام تعطیل ہوگی، اس طرح مجموعی طور پر 8چھٹیاں میسر آئیں گی ۔