Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سکول آج سے کھل جائیں گے

حکومت پنجاب کی ہدایت صوبے بھر کے سکول آج کھل جائیں گے ، گزشتہ روز تمام تیاریاں مکمل کی گئیں سکولوں کی صفائی کی گئی ، طلباء کا استقبال کرنے کے لئے اساتذہ کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ۔

محکمہ سکولز ذرائع کے مطابق سکول صبح ساڑھے نو بجے لگیں گے، چھٹی اڑھائی بجے ہوگی جبکہ جمعہ کے روز سکولوں کو ساڑھے بارہ بجے چھٹی ہوگی۔

سنگل شفٹ میں بوائز اور گرلز دونوں سکولوں کے اوقات کار ایک ہی ہونگے۔ڈبل شفٹ سکول بھی ساڑھے نو بجے لگیں گے، چھٹی ڈیڑھ بجے ہوگی۔

سیکنڈ شفٹ میں سکول 45-1 پر لگیں گے ،چھٹی شام ساڑھے پانچ بجے ہوگی۔سکولوں میں نئے اوقات کار کا اطلاق 22 جنوری تک جاری رہے گا۔

تمام طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرد موسم کے لحاظ سے ملبوس ہوکر آئیں، موٹی جیکٹس پہنیں ، سر کو ڈھانپیں ، یونیفارم کی سختی ختم کردی گئی ہے، کسی بھی رنگ کے گرم کپڑے پہن کر سکول آیا جاسکتا ہے ۔

مڈ ٹرم کے نتائج 11جنوری تک جاری کئے جائیں گے جبکہ پی ٹی ایم 15جنوری تک کروانا لازمی ہوگا، سکول سربراہ لائٹنگ کا مکمل انتظام کریں کلاس رومز میں بلب لگوائیں، تمام کلاس رومز میں ٹیچنگ ایڈز کا ہونا ضروری ہے ، سکولوں کافرنیچر بھی مرمت ہونا چاہیے، اساتذہ کو روزانہ کی بنیادپر ڈائری لکھوائیں جس کو سکول کا ہیڈ ماسٹر چیک کرےگا، کلاس رومز کی صفائی اور گراس کٹنگ ہونا ضروری ہے ، سکولوں میں جھاڑیوں کو فوری طور پر کاٹا جائے، سکول میں لگے تمام سی سی ٹی وی کیمرے فعال ہونا چاہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button