Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

امتحانی ڈیوٹی کرنے والے اساتذہ کا منہ کالا کرنے کی وارننگ

صوبے بھر میں انٹر کا دوسرا سالانہ امتحان کل 20 اکتوبر سے شروع ہوگا، اساتذہ نے ڈیوٹی کرنے سے انکار کردیا۔

تفصیل کے مطابق ملتان سمیت پنجاب بھر میں انٹر کا دوسرا سالانہ امتحان کل 20اکتوبر سے شروع ہوگا، جس کےلئے تمام بورڈز نے تیاریاں شروع کردی ہیں مگر احتجاج کرنے والے اساتذہ کی وجہ سے امتحانات کا انعقاد خطرے میں ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو دوسرے سالانہ امتحان کیلئے امیدواروں کو رولنمبر سلپ جاری کردی گئی ہیں۔ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحان کا آغاز 20 اکتوبر سے ہوگا۔ بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ بیشتر امیدواروں کو گھر کے ایڈریس پر رولنمبر سلپ بھجوا دی گئی ہیں۔

مگر احتجاج کرنے والی اساتذہ تنظمیوں نے امتحانات میں ڈیوٹی کرنے سے انکار کردیا، جس کی وجہ سے شدید مشکلات سامنے آسکتی ہیں، ان تنظمیوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ انٹر کا دوسرا سالانہ امتحان 2023 شروع ہونے والا ہے، کسی استاد نے نہ ڈیوٹی ( ڈسٹری بیوٹر، سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ ، نگران اور موبائل انسپکٹر) لگوانی ہے اور نہ ہی ڈیوٹی کرنی ہے۔

ڈیوٹی پر موجود اہلکار ہم(اساتذہ) میں سے نہیں ہو گا، اگر کسی نے ڈیوٹی کرنے کی کوشش کی تو اس کی خدمت کالے رنگ سے کی جائے گی۔ کالا رنگ ڈال کر اس کی تصویر بنائی جائے گی، اور وہی تصویر پنجاب کے مختلف سوشل میڈیا گروپس میں وائرل کی جائے گی، جس کی وجہ سے بورڈ حکام شدید پریشان دکھائی دیتے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button