Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سفارشات مسترد، پنجاب بھر میں سکول کل بدھ کو کھل جائیں گے

محکمہ سکولز نے موسم سرما میں شدت کی وجہ سے سکول مزید بند رکھنے کےحوالے سے تجاویز ارسال کی تھیں، جن میں ایک ہفتے کی چھٹیاںبثڑھانے کی تجویز بھی شامل تھی، کیونکہ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت صوبے کے میدانی علاقوں میں سرد موسم اور دھند کا سلسلہ 15جنوری تک جاری رہے گا۔

تاہم حکومت نے یہ تجاویز مسترد کردیں، اور وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پر چھٹیاں ختم ہونے کا اعلان کردیا اور کہا کہ موسم سرما کی چھٹیاں ختم، سکول 10 جنوری سے کھلیں گے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شدید سردی کے باعث 10 جنوری سے 22 جنوری تک سکول ساڑھے نو بجے لگائے جائیں۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بچوں کو شدید سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑے اور جیکٹ پہننے کی بھی نصیحت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button