Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سکولمپکس 2023ء (سیزن تھری) کے مقابلے جاری

محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام منعقدہ سکولمپکس 2023ء (سیزن تھری) کے سلسلے میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں، جس میں کھلاڑیوں کا جوش و خروش دیدنی ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹریز سیدہ سروش فاطمہ شیرازی اور خواجہ مظہر الحق صدیقی کا دیگر افسران کے ہمراہ گراؤنڈز کا دورہ، میچز دیکھے اور ٹیموں سے ملاقات کی۔

مطیع اللہ خان ہاکی اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کا ساتواں میچ راجن پور اور بہاول پور براق کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جس میں بہاول پور براق نے صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی حاصل کی۔ پلیئر آف دی میچ کا اعزاز سویرا نے حاصل کیا۔ اس میچ کے موقع پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اپوا کی سحرش عباس مہمان خصوصی تھیں۔

دوسرے اور مجموعی طور پر ٹورنامنٹ کے آٹھویں میچ میں رحیم یارخاں یاران کی ٹیم نے ڈیرہ غازی خان کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔ امبرین پلیئر آف دی میچ رہیں۔ سی ای او ایجوکیشن بہاول پور محمد اکرم اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

ایک اور میچ جو وہاڑی کھلاڑی اور خانیوال خطرناک کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

ٹورنامنٹ کے دسویں میچ میں لیہ لجپال اور مظفر گڑھ نڈر کی ٹیموں نے مقابلہ کیا جو لیہ لجپال کی ٹیم نے دو گول سے جیت لیا۔ مظفر گڑھ نڈر کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔ پلیئر آف دی میچ کا اعزاز ماہ نور نے حاصل کیا۔

ٹورنامنٹ کے گیارہویں میچ میں راجن پور رستم اور ملتان مشاق کی ٹیمیں مقابل تھیں۔ یہ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ اسی طرح لودھراں جواں اور ڈیرہ غازی خان کی ٹیموں کے مابین کھیلے جانے میچ میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی اور میچ برابر رہا۔ اس میچ میں ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب سیدہ سحرش فاطمہ شیرازی، ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) خواجہ مظہر الحق جب کہ قبل ازیں منعقد ہونے والے مقابلوں میں سیکشن آفیسرز حنا چوہدری اور ثمرین ندیم مہمان خصوصی تھیں۔

فٹ بال کی میچز میں بہاول نگر نے ڈیرہ غازی خان کو پانچ صفر سے، لودھراں نے ملتان گرین کو چار صفر سے، بہاول پور نے راجن پور کو آٹھ صفر، وہاڑی نے خانیوال کی ٹیم کو چار صفر، مظفر گڑھ نے ڈیرہ غازی خان کو دو صفر جب کہ لودھراں کی فٹ بال ٹیم نے لیہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔

سی ای او ایجوکیشن بہاول پور محمد اکرم اور سی ای او ایجوکیشن بہاول نگر نے بطور مہمان خصوصی فٹ بال کے میچز میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button