Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی : سائنٹیفک رائٹنگ سے متعلقہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں سات روزہ سائنٹیفک رائٹنگ سے متعلقہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوئی۔

اس ورکشاپ میں طلباء و طالبات جو کہ ماسٹرز ڈگری پروگرام میں زیر تعلیم ہیں نے بھرپور شرکت کی۔

16 فیکلٹی ممبرز نے مختلف موضوعات پر لیکچر دیے۔

ان لیکچرز کا بنیادی مقصد طلباء وطالبات میں تحقیقی مقالہ جات کو لکھنے کے طریقوں میں بہتری لانا تھا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلباء و طالبات کو تحقیقی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے حوالے سے لیکچر دیا ۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقی مقالہ جات کو جدید اصولوں کے مطابق تیار کرنے کے لئے سائنسی مقالہ جات کو پڑھنا نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

مزید کہا کی یونیورسٹی طلباء و طالبات کو تمام سہولیات مہیا کر رہی ہے جن کو بروئے کار لاکر وہ سائنسی میدان میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں اور طلباءوطالبات کو تھیسز کی تیاری کے حوالے سے پیش آنے والی مشکلات اور ان کے حل پر بھی روشنی ڈالی۔

آخر میں طلباء و طالبات کے سوالات کے جوابات دیئے۔ سائنسی تربیتی ورکشاپ ہر ماہ ایک ہفتے منعقد کی جاتی ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے ڈائریکٹوریٹ آف گریجویٹ سٹڈیز کو مبارکباد پیش کی جو باقاعدگی سے ان ٹریننگ کا انعقاد کر رہا ہے۔

ڈاکٹر فواد احمد خان ظفر کی کاوشوں کو بھی خوب سراہا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا،پروفیسر ڈاکٹر جنید علی خان،پروفیسر ڈاکٹر ناصر ندیم سمیت طلباوطالبات موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button