Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

عمران لودھی کی بڑی کامیابی

ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو) کے ایس ڈی او انجینئر عمران عمر لودھی نے شطرنج کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرلی۔

واپڈا سٹاف کالج اسلام آباد میں جاری 178ویں اور 179ویں جونیئر مینجمنٹ کورس کے درمیان شطرنج کے مقابلے منعقد ہوئے، جس میں میپکو سمیت ملک بھر کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ٹرینی شرکاء نے حصہ لیا۔

178ویں جونیئر مینجمنٹ کورس میں شریک ایس ڈی او میپکو انجینئر عمران عمر لودھی نے 179ویں جونیئر مینجمنٹ کورس میں شریک اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصم آفتاب کو شکست دی، اور ملک بھر میں میپکو کا نام روشن کیا۔

واپڈا سٹاف کالج اسلام آباد کے پرنسپل اور افسران نے انجینئر عمران عمر لودھی کو شطرنج کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button