Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : سیکرٹری بورڈ کے چھاپے جاری، موبائل فون برآمد ، پورا عملہ تبدیل

تعلیمی بورڈ ملتان کے سیکرٹری کا امتحانی سنٹر پر چھاپہ، امیدوار موبائل فون سے نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا، سار عملہ تبدیل، کارروائی شروع کردی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز نویں کے امتحان میں انگلش کا پیپر تھا، شام کے گرو پ میں سنٹر 752 ہائیر سکینڈری سکول ایلم پور میں امیدوار محمد احمد خان رول نمبر 521255 موبائل فون سے کھلے عام نقل کررہا تھا، جس کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا اور یو ایم سی بنادیا گیا،موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

غفلت برتنے پر سپرنٹنڈیٹ سمیت تمام عملہ امتحانی ڈیوٹی سے فارغ کردیا گیا اور انکے خلاف بھی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی کا کہنا ہےکہ شفاف امتحان پہلی ترجیح ہے، جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، امیدوار کے خلاف قانونی کارروائی شروع ہے، جبکہ عملے کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button