Breaking NewsEducationتازہ ترین
میٹرک امتحانات 2024 : سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان کا سنٹر پر چھاپہ ،جعلی امیدوار پکڑا گیا

سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم شہزاد قریشی نے نہم سالانہ امتحان 2024ء اردو لازمی گروپ سیکنڈ کے پرچہ میں گورنمنٹ کالج لودھراں (ہال ) کا اچانک معائنہ کیا ، رول نمبر162029 امیدوار رانا علی اصغر پر شک پڑ نے پر ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اور مذکورہ امیدوار کی جگہ امتحان دیتے ہوئے راشد علی کو تلبیس شخصی کے جرم میں موقع پر پکڑ کر بورڈ قوانین کے تحت حسب ضابطہ کاروائی اندراج ناجائز ذرائع کا استعمال اور ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔
خرم شہزاد قریشی کا کہناہے کہ شفاف امتحان اولین ترجیح ہے، کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی نقل کرانے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔