Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کالجز میں شجر کاری کا دائرہ کار وسیع کرنے کا حکم

محکمہ ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کی طرف سے خطے کے کالجز کو سرسبز و شاداب بنانے اور طلباء کو شجر کاری کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کرنے کے لیے گرین کمپی ٹیشن کا انعقاد، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے کلین اینڈ گرین جنوبی پنجاب کے تحت کالجز میں شجرکاری کا دائرہ کار وسیع کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کی طرف سے کلین اینڈ گرین جنوبی پنجاب پراجیکٹ اور خطے کے کالجز میں شجر کاری فروغ کے جامع منصوبے پر عمل درآمد کے لیے کالج کی سطح پر گرین کمپی ٹیشن مقابلوں کا انعقاد کرایا گیا۔

اس حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب الطاف بلوچ نے کہا کہ گرین کمپی ٹیشن پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب کے کالجز میں پھولوں کی نمائش، جامن، آم، امرود، انار اور دیگر پھل دار درختوں کے پودے لگوانے اور ہر پودا کالج کے کسی نہ کسی طالب علم کے نام معنون کرنے کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرین کمپی ٹیشن کے دوران ہر پودا کالج کے کسی نہ کسی طالب علم کے نام معنون کیا گیا ہے تاکہ اس طالب علم میں احساس ذمہ داری اور اعتماد پیدا ہو اور وہ اپنے نام کے پودے کی لگن اور اپنائیت کے ساتھ دیکھ بھال کر سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button