Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سیکرٹری ایچ ای ڈی کا ملتان بورڈ کا دورہ

سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب جاوید اختر محمود نے تعلیمی بورڈ ملتان کا اچانک دورہ اور پیپر چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیا، انہوں نے درست مارکنگ نہ کرنے والے اساتذہ کی پیپر مارکنگ پر 2 سال کیلئے پابندی لگانے کے احکامات دیے۔

انہوں نے کہا کہ سنڈیکیٹ مارکنگ لاگو کرنے جارہے ہیں جس سے پیپر مارکنگ میں بہتری آئے گی۔

سیکرٹری جاوید اختر محمود نے کہا کہ رٹہ سسٹم کے خاتمے کے لئے اصلاحات کرتے ہوئے 2024 انٹرمیڈیٹ امتحانات پیٹرن میں تبدیلی کر دی گئیںہے۔پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں 2024 میٹرک،انٹر امتحانات 25 فیصد کنسپچول سوالات پر مشتمل ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ تھیوری پاس کرکے پریکٹیکل فیل ہونے پر پرچہ فیل ہونے کی پالیسی تبدیل کردی گئی ہے، تھیوری، پریکٹیکل میں 33 فیصد نمبر لینے والے طلبا و طالبات پاس ہونگے۔

مارکس امپروومنٹ کیلئے متعلقہ مضمون کا دونوں تعلیمی سالوں کے پرچے دینے کا ضابطہ بھی تبدیل کیا گیا ہے، وہ تمام طلباء و طالبات جو مضامین کے نمبر امپروو کرنا چاہتے ہیں، وہ مارکس امپروومنٹ کیلئے کسی بھی ایک سال کا پرچہ دوبارہ دے سکتے ہیں۔

اس موقع پر انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تعلیمی بورڈ کے بورڈ آف گورنرز میں300 ملین کے بلاک کی تعمیر منظور کی گئی، جس میں ملٹی پرپس بلاک میں ہال، سیکریسی برانچ وغیرہ بنائی جائے گی۔

اس موقع پر چیئرمین ملتان بورڈ حافظ محمد قاسم، سیکرٹری بورڈ خرم قریشی، کنٹرولر حامد سعید بھٹی، ڈائریکٹر کالجز غلام فرید و دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button