Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 : ناقص انتظامات پر چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان کی سرزنش، کارروائی کا امکان

سیکرٹری ایچ ای ڈی کا ملتان میں امتحانی مرکز کا دورہ، ناقص انتظامات پر چیئرمین بورڈ کی سرزنش، غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن نے ملتان کے امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا اور ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیاش سرکاری ہدایات کی تعمیل میں ناکامی پر چیئرمین ملتان بورڈ کی سرزنش اور فوری بہتری کی ہدایت کی۔

سیکرٹری ایچ ای ڈی نے پی بی سی سی کے فیصلہ کے بر عکس امتحان بڑے ھال میں نہ لینے پر اظہار نا پسندیدگی کیا اور گورنمنٹ سائنس کالج کے ریزیڈنٹ انسپکٹر اور سپرنٹینڈنٹ بھی نگران عملے کو حاضر کرنے میں ناکام رہے۔

دوران امتحان گورنمنٹ ماڈل ھائ سکول گلگشت ملتان کا ریزیڈنٹ انسپکٹر بھی غیر حاضر نکلا، امتحانات کے لئے من پسند مراکز پر ڈیوٹی کی درخواستیں قبول کرنے پر چیئرمین ملتان بورڈ کی سرزنش کرتے ہوئے، ڈیوٹی پر نہ پہنچنے والے عملہ کے خلاف کارروائی کے لئے کیس سیکرٹری سکولز کو بھجوانے کا حکم دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ذمے داروں کے خلاف ضرور کارروائی ہوگی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button