سیکرٹری ایچ ای ڈی کا امتحانی مراکز کا دورہ
سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ملتان اور ڈیرہ غازی خان بورڈ کے امتحانی سنٹروں کا دورہ ، اقدامات بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔
تفصیل کے مطابق سیکرٹری ایچ ای ڈی جاوید اختر محمود نے ضلع ملتان میں قائم انٹرمیڈیٹ کے پہلے سالانہ امتحانات، 2023 کے امتحانی مراکز کا معائنہ کیا ۔
گورنمنٹ گرلز مون لائٹ ہائی سکول، گورنمنٹ گرلز کالج آف ہوم اکنامکس گئے، اور طالبات سے انتظامات بارے تفصیلات حاصل کیں۔
اس موقع پر چیئرمین حافظ محمد قاسم اور سیکرٹری خرم قریشی بھی ہمراہ تھے، انہوں نے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اس کے بعد سیکرٹری ڈیرہ غازی خان بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے انٹر کے امتحانی سنٹروں کا دورہ کیا ۔
انہوں نے ضلع مظفر گڑھ میں قائم امتحانی مراکز گریجویٹ کالج، مظفر گڑھ اور سردار کوڑے خان ہائیر سیکنڈری سکول، مظفر گڑھ کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر سیکرٹری تعلیمی بورڈ ڈی جی خان عبدالرحمن چوہدری اور کنٹرولر امتحانات ظہیر اصغر مرزا تھے، انہوں نے ان کو بریفنگ دی ۔
جس پر انہوں نے امتحانات کے ہموار اور شفاف انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔