Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سیکریٹری سکولز پیف آفس پہنچ گئے

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) بے وسیلہ بچوں کو معیاری تعلیم مہیا کرنے کا بہترین ماڈل ہے ، جس کے ذریعے 36اضلاع میں 7ہزار سکولوں کے توسط سے 23 لاکھ سے زائد طلبا و طالبات کو کم خرچ میں مفت اور معیاری تعلیم ان کے گھروں کے نزدیک مہیا کی جا رہی ہے۔

ان خیالا ت کا اظہار سیکرٹری سکولز مقبول احمد دھاولہ نے پیف صدر دفتر دورے کے دوران افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری سکولز نے پیف کی افادیت کے پیش نظر اس کے فنڈز میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ پارٹنر سکولوں کو فی طالب علم ملنے والے وظیفے کی رقم کو بڑھایا جا سکے۔

انہوں نے ایم ڈی پیف کو ہدایت کی کہ فنڈز میں اضافے کے لیے ئسمری ارسال کی جائے تاکہ موجودہ شرح وظیفہ میں مناسب اضافہ کیا جا سکے۔

اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن منظر جاوید علی نے ادارے کے دیگر اعلی افسران کے ہمراہ سیکرٹری سکولز کا استقبال کیا۔

ایم ڈی پیف منظر جاوید علی نے سیکرٹری سکولز کو پیف کے تعلیمی منصوبوں فاؤنڈیشن اسسٹد سکول پروگرام، ایجوکیشن وؤچر سکیم اور نیو سکول پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ایم ڈی پیف نے سیکرٹری سکولز کو چولستان لٹریٹ پروجیکٹ فیز 2،روشن تھل منصوبے، شہر علم منصوبے، پیف کے مانیٹرنگ نظام، کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ، سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم، اساتذہ کے تربیتی پروگرام، پیف کی نئی عمارت سمیت دیگر اہم امور پر بھی تفصیل سے بتایا۔

ایم ڈی پیف نے سیکرٹری سکولز کو بتایا کہ اگر پیف کے فنڈز میں مزید اضافہ کیا جائے تو پیف اپنے سکولوں میں موجودہ انفراسٹرکچر کے ساتھ مزید 5لاکھ بچوں کو سکولوں میں لا سکتا ہے۔

میٹنگ کے دوران سیکرٹری سکولز نے تعلیمی میدان میں پیف انتظامیہ اور پیف پارٹنرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیف اپنے تعلیمی منصوبوں کے ذریعے کم خرچ میں صوبے کے طول و عرض میں مفت اور معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے ، جو قابل ستائش ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پیف انتظامیہ اور پیف پارٹنرز مستقبل میں بھی اسی جذبے کے تحت کام جاری رکھے گی تاکہ پیف ماڈل کے تحت صوبہ پنجاب کے دور دراز علاقوں میں تعلیم کی روشنی کو مزید پھیلایا جاسکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button