Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سیکرٹری سکولز کا امتحانی مراکز کا دورہ

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر کا امتحانی مراکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ، پیپر کے حوالے سے طلبہ سے تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر نے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت منعقدہ امتحانی عمل کا جائزہ لینے کے لیے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول عام خاص باغ اور گورنمنٹ اقبال حسین گرلز ہائی سکول حسین آگاہی کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا، اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری خواجہ مظہر الحق صدیقی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے امتحانی مراکز میں انتظامات کا جائزہ لیا اور طالب علموں سے پیپر کے معیار اور اس میں دیے گئے سوالات کے حوالے سے دریافت کیا، جس پر طلباء نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پیپر کا معیار بہت اچھا ہے، ہمیں جو کچھ پڑھایا گیا تھا سوالات بھی اسی میں سے ہیں۔

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے اسکول سربراہان سے امتحانی پراسس کی معلومات لیتے ہوئے کہا کہ امتحانات طلباء کی قابلیت جانچنے کا بڑا ذریعہ ہیں، امتحانات میں شفافیت قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کو پر سکون ماحول کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

دریں اثناء سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے اسکول کی تعمیرِ و ترقی اور بہتری کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت کیے جانے والے اقدامات اور کمیونٹی کی معاونت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے گورنمنٹ اقبال حسین گرلز ہائی اسکول حسین آگاہی کی پرنسپل کے حسن انتظام کی تعریف کی اور ان کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول عام خاص باغ کے بلڈنگ سٹرکچر کی مینٹیننس کے لیے سی ای او ایجوکیشن ملتان کو ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button