Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں تعینات سیکیورٹی گارڈز مستقل نہیں ہونگے، محکمہ تعلیم کی پالیسی جاری

سکولوں میں تعینات سیکورٹی گارڈ مستقل نہیں کئے جاسکتے ،محکمہ سکولز نے پالیسی جاری کردی ۔

تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے واضح کردیا ہے کہ سکولوں میں تعینات سیکورٹی گارڈز کو مستقل نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

مراسلے میں کہاگیاہے کہ سکول گارڈ 2014 میں آرمی پبلک اسکولز میں حملہ کے بعد کنٹریکٹ بنیاد پر رکھے گئے، اس کی محکمانہ آسامی نہیں تھی۔

کسی بھی ملازم کو ریگولر کرنے کے لئے اس کی اس ادارہ میں خالی آسامی کا ہونا ضروری ہے، اور اس حوالے سے کوئی پالیسی بھی نہیں ہے۔

اگر غیر قانون طور پر سیکورٹی گارڈز کو مستقل کرنے کی کوشش کی گئی تو گارڈز کی بھرتی کا سیلاب آ جائے گا، اس لئے سکیورٹی گارڈز کو ریگولر نہیں کیا جا سکتا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button