Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

بیج کے نمونے لینے اور معیار کی جانچ پڑتال کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں بیج کے نمونے لینے اور معیار کی جانچ پڑتال کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے کہا کہ اعلیٰ معیار کے بیجوں کا استعمال زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے اہم ترین عنصر میں سے ایک ہے، اور کسی بھی کامیاب زرعی پروگرام کی بنیاد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیج نہ صرف پیداوار کو دو سے تین گنا بڑھاتے ہیں، بلکہ جڑی بوٹیوں بیماریوں اور کیڑوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے ساتھ پیداواری لاگت میں بھی کمی لاتے ہیں۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ڈیوس امریکہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیڈ ٹیموتھی بلینک اس تربیتی سیشن کے مرکزی ٹرینر تھے۔

انہوں نے بیچ کے نمونے لینے کے لئے امریکہ میں زیر استعمال معیاری مشینری اور طریقہ کار کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔

بیج کی جانچ پڑتال کے حوالے سے انٹرنیشنل سیڈ ٹیسٹنگ تنظیموں کے طے کردہ معیاری اصولوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کی۔
بیج کی صحیح پہچان کے لئے ایک مناسب مقدار کے بیج کا نمونہ لینا انتہائی ضروری ہے ایک تھیلے سے بیج کا مکمل نمونہ لینے کی بجائے زیادہ تھیلوں سے بیج کا نمونہ لینا چاہیے۔
انہوں نے امریکہ میں سیڈ پیورٹی کی شرح کو 99% لازم قرار دیا۔

ڈاکٹر عرفان افضل اور ڈاکٹر عامر بختاور نے سامعین کو امریکہ سے آئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے براہ راست تربیت لینے کو بہترین موقع قرار دیتے ہوئے امریکہ میں اس کے لیے درکار وسائل کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے بیج کی نمو کو بڑھانے کے لئے مروجہ نئے طریقوں اور ٹیکنالوجیز پر تفصیلی بات چیت کی۔
سیڈ پرائمنگ کے مختلف طریقوں اور ان کے بہتر نتائج کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

تربیتی سیشن کے آخر پر مختلف فصلوں کے بیج کے نمونوں کو لینے کی مشق کروائی گئی اس کے ساتھ ساتھ مختلف بیج کے نمونوں کے ٹیسٹ لگانے کی بھی مشق کروائی گئی۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حماد ندیم طاہر،ڈاکٹر آصف خان،ڈاکٹر محمد شاہد،ڈاکٹر آصف شہزاد سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button