سیاسی بھرتی کو یقینی بنانے کےلئے زکریا یونیورسٹی کی سلیکشن کمیٹی تبدیل کردی گئی
زکریا یونیورسٹی میں سکیل ایک سے لیکر 16 کی بھرتی کےلئے بنائی گئی سلیکشن کمیٹی تبدیل کردی گئی، جو مکمل بزوٹا گروپ کے حمایت یافتہ اساتذہ پر مشتمل ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کمیٹی کے تمام ٹیچرز کو تبدیل کر دیا گیا، یو ٹی ایف گروپ کی ایک ٹیچر ڈاکٹر روحما حفیظ تھیں ان کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔
کمیٹی کے سیکرٹری ڈپٹی رجسٹرار لیگل ان کو بھی تبدیل کردیا گیا جس کی وجہ سیاسی بھرتی کو یقینی بنانا ہے کیونکہ حلقہ 148میں ضمنی الیکشن ہونے جارہے ہیں، جہاں کے گیلانی خاندان کے سفارش کردہ افراد تعینات کیاجائے گا۔
جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے چیئرپرسن اب پروفیسر ڈاکٹر مسز صاعقہ امتیاز آصف شعبہ انگریزی ہوں گی، ممبران میں پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق چیئرمین شعبہ تاریخ اور تہذیبی علوم ، ڈاکٹر ریحانہ اقبال ایسوسی ایٹ پروفیسر، انسٹی ٹیوٹ آف زوالوجی، رجسٹرار، امتحانات کا کنٹرولر، خزانچی، متعلقہ چیئرمین/افسر کو تکنیکی آسامیوں کی صورت میں شریک کیا جائے گا، جبکہ سیکرٹری کمیٹی ڈپٹی رجسٹرار، ایڈمن ہوں گے ۔