Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

بدلتی دنیا نےکلاس رومز کے مسائل بھی بدل دئے، خواتین یونیورسٹی میں مذاکرہ

ویمن یونیورسٹی کے شعبہ انگلش کےزیر اہتمام انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں نمل اسلام آباد کے ڈاکٹر منتظر مہدی مہمان خصوصی تھے۔

جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی ،ڈاکٹر ارشد علی، چیئرپرسن شعبہ انگریزی ڈاکٹر میمونہ خان ، پروفیسر ڈاکٹر اللہ داد یونیورسٹی آف اوکاڑہ، ڈاکٹر سلیم خان رجسٹرار ویمن یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر قمر رباب نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر دیگر شعبوں کی چیئرپرسنز بھی بھی موجود تھیں ۔

ڈاکٹر منتظر مہدی نے تدریسی و تحقیق کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی موجودہ دور میں درپیش مسائل اور ان کے حل کے بارے میں شرکا کو آگاہی فراہم کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن شعبہ انگلش ڈاکٹر میمونہ خان نے کہا کہ تیزی سے بدلتی دنیا کے ساتھ اب کلاسز رومز کے مسائل بھی تبدیل ہوگئے ہیں۔

طالبات کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی ذمےداریاں بھی بڑھ گئی ہیں ہمیں جدید تقاضوں کے مطالبق اپنے تدریسی عمل کو تبدیل کرنا ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button