Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زرعیہ : "آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا بہتر استعمال” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں کاروباری صلاحیت اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے بہتر استعمال کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے کی، جب کہ گیسٹ سپیکر اعظم ملک اور حسن سید تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان میں طلباء و طالبات کو ڈگریاں دینے کے ساتھ ساتھ ان میں انٹرپرنیورشپ صلاحیتں پیدا کرنے کے لیے مختلف آگاہی سیمینار منعقد کیے جاتے ہیں، ٹریننگ پروگرام کے تحت طلباء و طالبات میں وہ چھپی ہوئی صلاحیتیں جن کو نکھارنے کے لیے ان کی رہنمائی کی جاتی ہے تاکہ وہ کم پیسوں میں اپنا بہترین بزنس کر سکیں۔

اعظم ملک نے کہا کہ طلباء و طالبات میں کاروباری صلاحیت کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اس کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال سمارٹ حل ہے۔ مزید یہ کہ فری لانسنگ سکلز کو اور بڑھایا جا سکتا ہے، اس سے کاروباری صلاحیت بہتر ہو سکتی ہے۔

حسن سید نے کہا کہ بعض اوقات طلباء و طالبات اور لوگوں میں صلاحیتیں تو موجود ہوتی ہیں، لیکن ان کو نکھارنے کے لیے رہنمائی درکار ہوتی ہے، ایسی ٹریننگ ورکشاپس ان میں مزید جدت لے آتی ہیں۔
ڈاکٹر عابد حسین،ڈاکٹر ندیم اقبال نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،ڈاکٹر تنویر احمد، ڈاکٹر انم بخاری، بینش سرفراز سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button