Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان میں جدید تنقید کے موضوع پر سیمینار

شعبہ اردو بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں جدید تنقید کے موضوع پر سیمینار کاانعقاد کہاگیا، جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ناصر عباس نیئر تھے۔

شعبہ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فرزانہ کوکب نے خطاب کرتے ہوئے کہ ڈاکٹر ناصر عباس نیر اردو ادب میں عہدِ حاضر کی ایسی توانا آواز ہیں، جس کی گونج صدیوں تک سنائی دیتی رہے گی، ان کے قلمی کام کو دنیا کے ہر اس حصے میں جہاں اردو بولی یا سمجھ جاتی ہے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

ڈاکٹر ناصر عباس نے اپنے لیکچر بعنوان "تنقید کے تازہ ترین رجحانات اور ان کی معنویت” سے فکر و نظر اور معنی کی نئی جہتوں سے روشناس کرایا۔

طلباء کی طرف سے سوال و جواب کا بھی سیشن کیا گیا، سیمینار میں ڈاکٹر آصف قریشی، ڈاکٹر حماد رسول، ڈاکٹر شازیہ بھی موجود تھیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button