Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں سینیگال یونیورسٹی کے وفد کی آمد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا ایمیا یونیورسٹی سینیگال سے آئے وفد نے دورہ کیا، وفد میں یونیورسٹی کے پریذیڈنٹ مسٹر الاؤ صال،ڈائریکٹر کمیونیکیشن مس لميرا دیالو، مسٹر علبائے امبائے اور بیلجیئم سے مسٹر بین موس شامل تھے۔

وائس چانسلر محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے وفد کے ساتھ ملاقات میں یونیورسٹی میں ہونے والی ریسرچ اور ڈویلپمنٹ پر روشنی ڈالی۔

اُنہوں نے کہا کہ یونیورسٹی دنیا بھر میں مختلف ریسرچ اداروں اور تعلیمی جامعات کے ساتھ منسلک ہے۔
انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں ہونے والی ریسرچ کا بنیادی مقصد کسانوں کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے۔مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں یونیورسٹی جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔

ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عرفان بیگ اور ڈین ویٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر آصف رضا نے بھی مختلف ممالک کے ساتھ جاری ریسرچ پروجیکٹس پر روشنی ڈالی۔

ایمیا یونیورسٹی سینیگال کے پریذیڈنٹ نے محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کی زراعت کے شعبے میں خدمات کو سراہا۔اُنھوں نے یونیورسٹی کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہش کا اظہار کیا۔

وفد نے مختلف ریسرچ لیبز اور تجرباتی فارم کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ پروٹیکشن پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق، پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفار، پروفیسر ڈاکٹر حماد ندیم، رجسٹرار عمران محمود، ٹریژرر رفیق فاروقی، ڈاکٹر رانا بنیامین، پروفیسر ڈاکٹر سلمان قادری، پروفیسر ڈاکٹر ناصر ندیم، ڈاکٹر عائشہ حکیم، ڈاکٹر نگہت رضا،ڈاکٹر فواد احمد خان ظفر اور دیگر فیکلٹی ممبرز بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button