Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان: مسلم سکول کے ڈپٹی ہیڈ ماسٹر پر چندہ لینے کے الزامات

گورنمنٹ مسلم ہائی سکول ملتان کے ڈپٹی ہیڈ ماسٹر پر تنظیم کے نام پر چندہ لینے اور اساتذہ کے ساتھ بدتمیز ی کے نئے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔

تفصیل کے مطابق مسلم بوائز کے ہیڈ ماسٹر کی ریٹائرمنٹ کے بعد سیاسی آشیر باد سے ڈپٹی ہیڈ ماسٹر رانا اسلم انجم نے سکول کا چارج سنبھال لیا، جوٹیچرز یونین کا عہدیدار بھی ہے، متعدد مرد وخواتین اساتذہ نے الزام لگایا کہ رانا اسلم انجم اساتذہ کے ساتھ برا سلوک کرتاہے، اور ان کے ساتھ برے رویے اور غلیظ زبان استعمال کرتا ہے۔
یونین کے نام پر زبردستی ایک ہزار سے دو ہزار روپے چندہ وصول کرنا معمول بنالیا، جس کیوجہ سے خواتین اساتذہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طور پر میرٹ پر سکول کا مستقل ہیڈ ماسٹر تعینات کیا جائے، اور رانا اسلم انجم کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔

اس بارے میں سکول حکام کا کہناہے کہ رانا اسلم انجم کے رویے اور کردار کے بارے متعدد درخواستیں موصول ہوئیں ہیں، جن کاجائزہ لیا جارہا ہے، جس کی روشنی میں کارروائی کیجائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button