Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

صارفین کو بہترین سہولیات فراہمی اور ان کی خدمت کرنا میرا مشن؛ ڈسٹری بیوشن انجینیئر سوئی گیس حسین ظفر

ریجنل مینجر سوئی نادرن گیس ڈسٹری بیوشن انجینیئر حسین ظفر نے کہا ہے کہ صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنا اور ان کی خدمت کرنا میرا مشن ہے، ان کی تمام شکایات ہم سب کو مل کر دور کرنا ہوں گی، میرے دروازے صارفین کے لیے کھلے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ریجنل مینجر کا چارج لینے کے بعد کسٹمر سروس سنٹر کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے تمام عملے کو صارفین کی مشکلات جلد سے جلد حل کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران اور ورکرز صارفین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، اور ان کے مسائل کو حل کریں۔

اس موقع پر چیف سیکیورٹی انچارج سیف الرحمان خان، عدیل شہزاد ایگزیکٹو انجینیئر و دیگر افسران ہمراہ تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button