ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کی ڈی ای او ایلمنٹری سے ملاقات
پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد نے رانا محمد اسلم انجم سرپرست اعلیٰ پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب و چیف آرگنائزر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کی قیادت میں ملتان میں نئے تعینات ہونے والے ملک محمد سرفراز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ملتان سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔
وفد میں راؤ زوالفقار احمد صدر ایس ای ایس ملتان ، رانا محمد اسلم ساغر صدر پی ٹی یو ملتان، محمد یونس خان لودھی صوبائی جوائنٹ سیکرٹری پنجاب ایس ای ایس پنجاب محمد کلیم صدر ایس ای ایس شجاع آباد محمد مشتاق حسین سنئیر رہنماء ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب و دیگر قائدین شامل تھے۔
وفد نے ملک محمد سرفراز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ملتان کو گلدستے پیش کیے، اور اساتذہ کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔
ملک محمد سرفراز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ملتان نے وفد کو یقین دلایا کہہ اساتذہ کرام کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، اساتذہ کرام اپنے فرائض محنت اور ایمانداری سے سر انجام دیں۔